15 اکتوبر، 2026، 1:29 PM

ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان کی تھائی لینڈ میں ملاقات

ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان کی تھائی لینڈ میں ملاقات

ایران اور پاکستان کے مرکزی بینکوں کے گورنرز نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر دوطرفہ اقتصادی و بینکاری تعاون کو فروغ دینے اور تجارتی تبادلوں میں اضافے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے تھائی لینڈ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد سے ملاقات کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور بینکاری تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں اشتراک بڑھانے، تجارتی تبادلوں کو آسان بنانے اور ایران و پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک گروپ کا سالانہ اجلاس 12 سے 18 اکتوبر تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہو رہے ہیں۔

News ID 1942132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha